اسحاق ڈار کہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ئی ہے، پوچھیںہاریوں سے کہ ان کے کیا حالات ہیں،معیشت بہتر ہوتی تو ہاری یوں برباد نہ ہوتے ، ان کے خرچے تک پورے نہیں ہو رہے، لاہور میں گنے کے کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں، شوگر مل مافیا مسلسل ان کا استحصال کر رہا ہے

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا جلسے سے خطاب

منگل 17 اکتوبر 2017 21:27

میر پور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ئی ہے، پوچھیںہاریوں سے کہ ان کے کیا حالات ہیں،معیشت بہتر ہوتی تو ہاری یوں برباد نہ ہوتے ، ان کے خرچے تک پورے نہیں ہو رہے، لاہور میں اس وقت گنے کے کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں، شوگر مل مافیا مسلسل ان کا استحصال کر رہا ہے، نہ انہیں وزن پورا دیا جاتا ہے نہ نرخ،یہی حال فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ملز والوں کا ہے۔

منگل کو سندھ کے مختلف علاقوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہاں آپ لوگوں کے حق کی آواز اٹھانے کے لیئے آیا ہوں۔میرے پاس نہ سرکار ہے نہ کمیشن کا پیسہ ہے لیکن یاد رکھو فتح اور شکست، اللہ کے ہاتھ میں ہے،وہی رازق ہے اور عزت دینے والا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈار صاحب کہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ئی ہے، میر پور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ اور نواب شاہ اور گردونواح کے دیگر اضلاع میںپوچھیں ہاریوں سے کہ ان کے کیا حالات ہیں۔

معیشت بہتر ہوتی تو ہاری یوں برباد نہ ہوتے۔ ان کے خرچے تک پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں اس وقت گنے کے کاشتکار احتجاج کر رہے ہیں، شوگر مل مافیا مسلسل ان کا استحصال کر رہا ہے نہ انہیں وزن پورا دیا جاتا ہے نہ نرخ،یہی حال فیصل آباد میں ٹیکسٹائل ملز والوں کا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ 20تاریخ کو مینس لاوا گرائونڈ میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے انہوں نے سندھ کے عوام کو اس جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔