ہم نے طالبان کو کوئی محبت کا پیغام نہیں بھیجا ، اکیلے ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا رہے ، افغان حکومت کے بھی ان سے رابطے ہیں ، پاکستان نے کسی بھی ملک کے مقابلے میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کیں

وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کابیان

منگل 17 اکتوبر 2017 21:27

ہم نے طالبان کو کوئی محبت کا پیغام نہیں بھیجا ،  اکیلے ہی طالبان کو مذاکرات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے طالبان کو کوئی محبت کا پیغام نہیں بھیجا ،ہم اکیلے ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا رہے ، افغان حکومت کے بھی ان سے رابطے ہیں ، پاکستان نے کسی بھی ملک کے مقابلے میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ڈرون حملے زیرو لائن پر ہوئے ، ہم نے طالبان کے خلاف بہت بڑا آپریشن کیا، ہم نے طالبان کو کوئی محبت کا پیغام نہیں بھیجا ، ہم نے تو ان سے چار سال جنگ لڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکیلے ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر نہیں لا رہے ، افغان حکومت کے بھی ان سے رابطے ہیں ، افغانستان کے ہمسایہ مماکل کا اثر ورسوخ بڑھا ہے ، پاکستان نے کسی بھی ملک کے مقابلے میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں کیں ، افغان طالبان پر پاکستان کا اثر ورسوخ کم ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :