کندھ کوٹ، دیوالی کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے کبیر کٹیہ مندر میں تقریب کا انعقاد

منگل 17 اکتوبر 2017 21:25

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)خدمت وہ جوانسانیت کو نفع دے خدمت بھی وہ جوبجھے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے ساتھ چھروں کی تمازت سے محسوس ہو ایسی خدمت ہندوبرادری کے دیوالی کے تہوارکے موقع پرالخدمت فائونڈیشن کی جانب سے کبیرکٹیہ مندرمیں پروقارتقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں بھیل،باگڑی،اوڈ،مارواڑی،ہریجن اوردیوان کمیونٹی کے خواتین وافراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی جنہیں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدرسید احسان اللہ وقاص ،صوبائی صدر ڈاکٹرشنکرلعل،الخدمت سندھ ڈزاسٹرسیل کے انچارج خیرمحمد تنیو،مقبول احمد ،ضلع صدر ڈاکٹرامان اللہ بلوچ ودیگرنے دوسؤسے زائد افراد میں تحائف تقسیم کیئے مندرکوالیکٹرک واٹرکولربھی ہدیہ کیاگیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہناتھاکے الخدمت فائونڈیشن بلارنگ ونسل ،تفریق اورمذہب سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت گذشتہ تیس سال سے جاری رکھے ہوئے ہے ہم سب ایک ہونے کے ساتھ پاکستانی ہے ہمارامقصدایک دوسرے کی خدمت کرنے کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوکر محبتوں کوپروان چڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

محروم اورپساہواطبقہ اقلیتوں کا ہے جن سے احساس محرومی ختم کرنے کیلئے الخدمت اقلیتی برادری کیلئے وسیع فلاحی کام کررہی ہے اورکرتی رہیگی ہماری خدمت ذاتی نہیں بلکہ دوسروں کی خدمت ہے تعلیم وصحت سمیت سات شعبہ جات میں کام کررہے ہیں جن میں اقلیتی برادری کوبرابرکاحصہ دیاجارہاہے اس موقع پراقلیتی برادری کے تنظیموں کے ذمہ داران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی