سکھر،ریلوئے پولیس کی روہڑی یارڈ اور نیوپنڈ سکھر میں کاروائیاں ، مسافر ٹرینوں سے موبائل چوری کرنے والے گروپ کے دو کارندے گرفتار کر لئے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ریلوئے پولیس کی روہڑی یارڈ اور نیوپنڈ سکھر میں کاروائیاں ، مسافر ٹرینوں سے موبائل چوری کرنے والے گروپ کے دو کارندے گرفتار ، گرفتار ملزمان س مزد تفتیش جاری اس سلسلے میں ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے اپنے آفس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے خفیہ ذرائع کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے روہڑی یارڈ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم محرم علی ولد دھنی بخش ملک کو گرفتار کرکے اسی کی نشاندہی پر سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں کاروائی کرتے ہوئے اس کے ساتھی آصف ولد محبوب علی مہر کو گرفتار کرلیا ہے، ایس پی ریلوے نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمان سکھر اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے قیمتی موبائل چوری کرکے غائب ہوجاتے تھے، چند روز قبل سکھر ایکسپریس میں سفر کرنے والے مسافر اظہار احمد ولد بہار احمد شیخ جو کہ سکھر کے علاقے کوئنس روڈ کا رہائشی ہے، پڈعیدن تھانہ میں ا پنے ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون چوری ہونے کی ایف آئی آر نمبر16/2017 درج کرائی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا قیمتی موبائل نامعلوم افراد سیٹ سے چوری کرکے لے گئے ہیں، جس کے بعد ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے اے ایس آئی عبدالعزیز دایو کی زیر نگرانی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، جس نے واردات کے تمام زاویوں کا جائزہ لینے کے بعد ریلوے پولیس کے خفیہ ذرائع کو واردات کی معلومات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

جس پر ریلوے پولیس نے ریلوے یارڈ روہڑی سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے دوران تفتیش اپنے دوسرے ساتھی کی نشاندہی کی، جسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے، جسے کل کورٹ کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان مسافر گاڑیوں میں مسافروں کے موبائل چوری کرنے والے گروہ کے دو اہم سرغنہ ہیں، گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریلوے پولیس چھاپے ماررہی ہے، جبکہ ایف آئی آر درج کرنے والے مدعی نے ریلوے پولیس کی بروقت کاروائی اور موبائل فون برآمد کرانے پر ایس پی ریلوے سمیت ریلوے پولیس کے تمام افسران و جوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :