سکھر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسطیں نہ ملنے پر معذور افراد کا احتجاج ،چیئرمین زکواة عشر کمیٹی سکھر پر مبینہ کرپشن کا الزام

کمشنر سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بی آئی سی بی کی قسطیں نہ ملنے پر معذور افراد کا احتجاج ، چیئرمین زکواة عشر کمیٹی سکھر پر مبینہ کرپشن کا الزام ، حصول مطالبات کیلئے نعرے بازی ،مذہبی تنظیم کے رہنمائوں کا معذور افراد سے اظہار یکجہتی ، کمشنر سکھر سمیت حکومت سندھ معذور افراد کو حقوق فراہم کرے ، مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر اضلاع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد نے ڈس ایبل فرینڈ ایسوسی ایشن سکھر کے زیر اہتمام زیر قیادت طالب حسین ملاح ، عرفان علی بھٹی ، طالب خاصخیلی ، عبدالمنان ، واصف پٹھان ، زید راجپوت ، محمد عتیق بندھانی و دیگر کی قیادت میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھر زکواة عشر کمیٹی کے چیئرمین محمد دین اور عملے کے خلاف فلگ شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر معذور افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی کنوینر محمد رضوان قادری و دیگر بھی شریک تھے معذور افراد کا کہنا تھا کہ چیئرمین محمد دین اور عملہ بی آئی ایس پی کی قسطوں میں مسلسل ہیر پھر کر رہے ہیں معذور افراد کی دو قسطیں ہڑپ کی جا چکی ہے ایک سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے مگر ہماری قسطیں نہیں دی جا رہی ہے معذور افرادفاقہ کشی کی زندگی گذار رہے ہیں لیکن کسی بھی سرکاری افسران ، منتخب نمائندگان یا مخیر حضرات کو کسی قسم کی کوئی فکر نہیں معذور افراد نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے زکواة عشر کمیٹی کے چیئرمین کی مبینہ زیادتیوں کو نوٹس لیا جائے اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کئے جائے بصورت دیگر پندرہ اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :