بریکنگ نیوز! کلثوم نواز کی طبعیت مزید بگڑ گئی، شریف خاندان کا ہنگامی فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:06

بریکنگ نیوز! کلثوم نواز کی طبعیت مزید بگڑ گئی، شریف خاندان کا ہنگامی ..
لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017) سابق خاتون اول اور میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازشریف کی طبعیت مزید بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق کلثوم نواز کی طبعیت ناساز ہے اورقے کی مسلسل شکایت ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کے مطابق کلثوم نواز کی پانچ ماہ تک کیموتھراپیزہونا ہیں اور کلثوم نواز کو ری ہائیڈریشن کے لیے ولنگٹن اسپتال بھجوانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

کلثوم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نواز شریف کے وکیل کی جانب سے احتساب عدالت میں بھی جمع کرادی گئی ہے جبکہ یہ رپورٹ احتساب عدالت میں ہونے والی گزشتہ سماعت سے پہلےجمع کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :