حکومت نے بیرون ممالک سے امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں مزید 30 فیصد اضافہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 21:04

حکومت نے بیرون ممالک سے امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء) حکومت نے بیرون ممالک سے امپورٹ کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں مزید 30 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک سے گاڑیوں اور دیگر چیزوں کی امپورٹ میں کمی لانے کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے بیرون ممالک خاص کر جاپان سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے باعث جاپانی کار ساز کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے گا۔ جبکہ کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے باعث درآمد کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔