ذوالفقارکھوسہ کوپی پی میں شمولیت کی دعوت دینےآصف زرداری انکی رہائشگاہ پہنچ گئے
تازہ ترین : 1
ذوالفقارکھوسہ کوپی پی میں شمولیت کی دعوت دینےآصف زرداری انکی رہائشگاہ ..

ذوالفقارکھوسہ کوپی پی میں شمولیت کی دعوت دینےآصف زرداری انکی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اکتوبر2017ء ): مسلم لیگ ن کے منحرف رہنماء سردارذوالفقارکھوسہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ،سابق صدرمملکت آصف زرداری شمولیت کی دعوت دینے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سابق سینئرمشیرسردارذوالفقار کھوسہ سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پرگئے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرمملکت آصف زرداری اور ذوالفقارکھوسہ کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع آصف زرداری ان کی خیریت دریافت کریں گے اورانہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 20:53:05

اپنی رائے کا اظہار کریں