پاکستان کی ثقافت و ورثہ پر 3روزہ فیسٹیول 20اکتوبر سے شروع ہو گا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:15

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ’ہیریٹج نائو‘ پاکستان کی ثقافت و ورثہ پر فیسٹیول کا آغاز 20اکتوبر سے ہو گا ، برٹش کونسل ، والڈ سٹی لاہور اتھارٹی ، فرنچ ایمبیسی پاکستان، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور یونیسکو کے تعاون سے ہونے والایہ ثقافتی میلہ الحمراء آرٹس کونسل لاہورمیں تین دن جاری رہے گا ،اس ثقافتی میلہ میں مختلف ممالک سے ثقافت اور ورثہ کے ماہرین شرکت کریں گے اور پاکستان کے ثقافت و ورثہ پر گفتگو ہو گی، تین روزہ کانفرنس میں علمی وادبی گفتگو کے ساتھ کلچرل پروگرام بھی دکھائے جائیں گے،کانفرنس کاباقاعدہ آغاز21 اکتوبرکو صبح نو بجے ہو گا جو رات نو بجے تک جاری رہے گی،کانفرنس میں عوام کا داخلہ عام ہو گا جبکہ رجسٹریشن آن لائن اور الحمرا میں کروائی جا سکتی ہے،ترجمان والڈ سٹی تانیہ قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کانفرنس میں شرکت کیلئے اپنے قومی شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں، انہوںنے کہا کہ طلباء اور ثقافت و ورثہ سے رغبت رکھنے والوں کیلئے یہ کانفرنس علم کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :