اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا تیسرا سالانہ میڈیا سمٹ کالاہور میں اختتام

منگل 17 اکتوبر 2017 21:15

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان ہر سال اپنی میڈیا ٹیم کی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کرتی ہے جس میں ملک بھر سے میڈیا کے ذمہ داران شرکت کرتے ہیں،اس ورکشاپ میں میڈیا کے ذمہ داران کو سوشل میڈیا کا موثر استعمال ،بلاگنگ کے طریقے ،کالم نگاری اور پریس ریلیز کے تمام مراحل سکھائے گئے،ملک کے نامور صحافیوں سے لیکچرز کرائے گئے جن میں عامر خاکوانی،ساجد ناموس،کرم الٰہی گوندل اور قیصر شریف شامل تھے،تقریب کے اختتام میں سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ محمد عامر نے خطاب کیا ،جس میں انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہر دور میں طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے اور بہترین تربیت کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ موثر طریقے سے میڈیا کا استعمال کرکر اپنی دعوت اور کام کو دور تک پھیلایا جاسکتا ہے،آخر میں انہوں نے مہمانوں اور ذمہ دارا میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :