ہزارہ یونیورسٹی کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحقیقی جرنل کی بین الاقوامی سطح کی سائنٹیفک تحقیقی درجہ بندی کر لی گئی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:15

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحقیقی جرنل ’’ہیریٹج پاکستان‘‘ کی بین الاقوامی سطح کی سائنٹیفک تحقیقی درجہ بندی کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس مقصد کیلئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ISIIndexing کے مطابق یونیورسٹی کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحقیقی جرنل کا امپکٹ فیکٹر ویلیو 0.623 ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ ویلیو انٹرنیشنل سائٹیشن رپورٹ کے طے کردہ معیارات کو پورا کرتی ہے۔

یونیورسٹی کے تحقیقی جرنل پاکستان ہیریٹج کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا جس کی اب تک 8 جلدیں شائع ہو چکی ہیں۔ مذکورہ جرنل ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے منظور شدہ ہے اور لیسٹر یونیورسٹی برطانیہ کی ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر رتھ ینگ اور شعبہ آرکیالوجی کے چیئر مین ڈاکٹر شاکر الله اس جرنل کے ایڈیٹر ہیں۔