محکمہ ریلوے کی جانب سے ہزارہ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ،شدید زیادتی پر اہلیان ہزارہ شدید سراپا احتجاج

منگل 17 اکتوبر 2017 21:15

ایبٹ آباد۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ ریلوے کی جانب سے ہزارہ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہونے لگا، شدید زیادتی پر اہلیان ہزارہ شدید سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ریلوے کو سرکاری سطح پر چلایا جا رہا ہے جبکہ ہزارہ میں ریلوے کو پرائیویٹ کر دیا گیا ہے، غریب عوام کو ٹھیکیداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو غریب عوام کی چمڑی دونوں ہاتھوں سے اتارنے میں مصروف ہی۔

عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق ہری پور ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ دن 12 بجے سے لیکر تا سہ پہر 3 بجے فروخت ہوتے ہیں، اسی طرح بچوں اور سینئر سٹیزن سے ہاف ٹکٹ کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے، حویلیاں سے راولپنڈی تک سرکاری ریل کا فی سواری کرایہ 80 روپے ہے جبکہ پرائیویٹ ریل پر یہ کرایہ 115 روپے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے پرائیویٹ ہونے سے قبل ٹکٹ ہر وقت دستیاب ہوتے تھے تاہم اب پنڈی اور کراچی کے ٹکٹ کی بکنگ صرف تین بجے تک ہوتی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بوڑھے مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا ہے کیونکہ وہ پورا پورا دن ٹکٹ کے حصول کیلئے مارا مارا پھرتے ہیں۔

دوسری جانب ٹکٹ کی بکنگ پر بھی کم عمر لڑکے تعینات ہیں جو مسافروں سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ہزارہ کی عوام کے ساتھ اس طرح کے سلوک پر منتخب نمائندے مکمل طور پر خاموش ہیں۔

متعلقہ عنوان :