عوام کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، عہد ہ نہ ہوتے ہوئے بھی علاقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کام کروائے،ملک فیصل اقبال

منگل 17 اکتوبر 2017 21:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) عوام کی تعمیر و ترقی میرا مشن ہے، کوئی عہدہ نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے علاقہ میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائی ہیں، ان کاموں کا کر یڈٹ سب سے زیادہ یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کو جاتا ہے، کل ہونے والے مجوزہ جلسہ میں ملکیار کے عوام بھرپور شرکت کر کے اپنے عظیم محسنوں سے والہانہ محبت کا ثبوت دیں گے۔

ان خیالا ت کا اظہار نیبرہڈ ناظمین ایسوسی ایشن کے صدر ملک فیصل اقبال خان نے یہاں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکیار کی تعمیر و ترقی یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی مرہون منت ہے جنہوں نے ملک فیصل کی کوششوں سے ملکیار میں کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کروائے لہذا ان کے ان احسانوں کا بدلہ ہمیں ہر صورت چکانا چاہئے، مذکورہ شخصیات کے تعاون سے علاقہ میں مزید ترقیاتی فنڈز بھی حاصل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ملک فیصل اقبال نے اس موقع پر کہا کہ آج ہونے والے ترقیاتی کام فقط ان کی جدوجہد کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ان کے ساتھیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہم نے آج تک اپنی ذات کیلئے کوئی کام نہیں کیا بلکہ ان کی ہر کاوش کا مطمع نظر عوام ہوتی ہیں، اب مزید ترقیاتی منصوبوں کیلئے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے تمام شرکاء کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ان کے دست و بازو اور جان ہیں، بزرگوں کی رہنمائی و مشاورت سے ہم علاقہ کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :