شعبہ صحافت سے وابستہ افراد حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں تو مسائل ضرور حل ہوں گے، ڈپٹی کمشنر

منگل 17 اکتوبر 2017 21:14

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) آزاد صحافت کا معاشرے میں نمایاں کردار ہوتا ہے، ریاست کے چھوتے ستون کے ناطے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد ذمہ داری اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں، صحافی حضرات مسائل کی نشاندہی کریں، ہم کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرخ الثقلین نے پریس کلب کابینہ اور ممبران کے ساتھ تعارفی میٹنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، مقامی صحافی مسائل کی نشاندہی کریں، ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر بٹگرام پریس کلب کے صدر قاری نسیم اختر، جنرل سیکرٹری نادرخان بٹگرامی، چیئرمین ہلال یوسفزئی، عبدالرحمن خان، ہمایون بابر، خالد خان، عطاء الرحمن، ثناء الله نسیم، رحیم الله فیض اور دیگر صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو علاقائی مسائل کی نشاندہی کی۔