مشال خان قتل کیس کی نویں سماعت (کل) دوبارہ سنٹرل جیل ہری پور کے کیمپ کورٹ میں ہو گی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:14

مشال خان قتل کیس کی نویں سماعت (کل) دوبارہ سنٹرل جیل ہری پور کے کیمپ ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مشال خان قتل کیس کی نویں سماعت (کل) بدھ سے دوبارہ سنٹرل جیل ہری پور کے کیمپ کورٹ میں ہو گی، سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے طالب علم مشال خان کے قتل کے مقدمہ کی نویں سماعت (آج) بدھ کو دوبارہ سنٹرل جیل ہری پور میں شروع ہو گی، مقدمہ کی سماعت دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان جیل کے اندر خصوصی کیمپ کورٹ میں کریں گے جبکہ گذشتہ سماعتوں کے دوران 35 سے زائد سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں جن پر ملزمان کے وکلاء کی جانب سے جرح بھی مکمل ہو چکی ہے، (آج) بدھ سے شروع ہونے والی نویں سماعت کیلئے مزید گواہوں کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے جو اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔

دوسری جانب کیس کی سماعت کے موقع پر سنٹرل جیل کی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :