پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دے دیں

پاک فوج، افغان فوج اور امریکی فوج کے درمیان باہمی رابطوں کے ذریعے افغان علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے، ڈرون حملہ بھی افغان سرحدی حدود میں کیا گیا: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17اکتوبر2017ء) پاک فوج نے پاکستان کی حدود میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کی جانب سے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں امریکی ڈرون حملے کی اطلاعات بے بنیاد قرار دی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج، افغان فوج اور امریکی فوج کے درمیان باہمی رابطوں کے ذریعے افغان علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ڈرون حملہ بھی افغان سرحدی حدود میں کیا گیا۔ پاکستانی حدود میں ڈرون حملے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔