وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی سینئر صحافی خالد بانبھن کی عیادت، ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت کی

منگل 17 اکتوبر 2017 21:12

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی سینئر صحافی خالد بانبھن کی عیادت، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیرٹرانسپورٹ، اطلاعات و محنت سید ناصر حسین شاہ نے جناح اسپتال کراچی کے ٹراما نیورو یونٹ کے آئی سی یو میں داخل روزنامہ عبرت سکھر کے بیورو چیف سینئر صحافی خالد بانبھن کی عیادت کی اس موقع پر صوبائی وزیر نے ایک لاکھ روپے کی مالی معاونت بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی ہمارا سرمایہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے روزنامہ عبرت کراچی کے چیف رپورٹر ضیاء قریشی سے کہا کہ خالد بانبھن کے علاج کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اگر مزید مالی معاونت کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کی جائے گی اس موقع پر جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیمی جمالی بھی موجود تھیں جنہوں نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کو صحافی خالد بانبھن کے علاج معالجہ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا واضح رہے کہ خالد بانبھن ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے اس موقع پر دیگر صحافیوں اور خالد بانبھن کی بیگم نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :