شریف خاندان میں تقسیم کی خواہش رکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے ‘مریم نواز کا ٹویٹ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:11

شریف خاندان میں تقسیم کی خواہش رکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ شریف خاندان میں تقسیم کی خواہش رکھنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہونگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد اپنے ایک ٹویٹرپیغام میں مریم نواز نے کہاکہ بھائی حمزہ شہبازاور سلما ن شہبازسمیت فیملی ممبرا ن سے ملاقات کے دوران اچھی گفتگوہوئی جبکہ چچا شہبازشریف نے بڑی محبت کے ساتھ چائے پیش کی ۔انہوںنے کہا کہ میڈیا پر ہونے والی چے مگوئیوں پر حیران ہوں جہاں شریف خاندان میں تقسیم کی باتیں ہوتی ہیں ۔وہ لوگ جو معاملات کو تنگ گلی میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیںانشا اللہ ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے۔