عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے
تازہ ترین : 1
عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے

عمران خان کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے

الیکشن کمیشن کی ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے۔ منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے مختلف سماعتوں کے دوران الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر تحریک انصاف کے چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ خان ہائوس بنی گالہ موہڑہ نور اسلام آباد کے رہائشی عمران خان نیازی کے خلاف عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء کی شق 103 اے کے تحت الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 21:11:25

اپنی رائے کا اظہار کریں