شہر یو ں کی سہو لت کے لئے بلڈنگ کنٹرول کا علیحدہ شعبہ قائم ، غیر قانو نی تعمیر ات کے سدبا ب کے لئے با قاعدہ ضابطہ کار بھی تیا ر کر لیا گیا ہے ،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

منگل 17 اکتوبر 2017 21:11

شہر یو ں کی سہو لت کے لئے بلڈنگ کنٹرول کا علیحدہ شعبہ قائم ، غیر قانو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسلام آباد میں بلڈنگ بائی لا ز کے مو ثر نفاذ کی وجہ اسلام آباد میں جا ری بے ہنگم اور غیر قانونی تعمیر ات کا سدبا ب کر نا ہے تا کہ منصوبہ بند ی کے تحت تعمیر ہو نے والے شہر اسلام آباد کے قدرتی اور تعمیر اتی حسن کو برقرار رکھا جا سکے۔ میٹروپو لیٹن کا رپو ریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) نے شہر یو ں کی سہو لت کو مد نظر رکھتے ہوئے بلڈنگ کنٹرول کا ایک علیحدہ شعبہ قائم کر دیا ہے اور غیر قانو نی تعمیر ات کے سدبا ب اور بلڈنگ با ئی لاز کے مو ثر نفاذ کے لئے با قاعدہ ضابطہ کار ((SOPبھی تیا ر کر لیا گیا ہے تاکہ اسلام آباد میں تیزی سے بڑھتی ہو ئی تعمیر ات کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہا ر میئر اسلام آبادوچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے منگل کے روز پا ک چائنا فرینڈشپ سینٹر میں میٹروپولیٹین کا رپو ریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے 16ویں اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میٹروپولیٹین کا رپوریشن کے ارکا ن اور ڈپٹی میئرزسید ذیشان علی نقوی اور چوہدری رفعت جا وید نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز نے کا رپوریشن کے ممبران کی طرف سے دی جا نے والی تجا ویز کی روشنی میں ایک کمیٹی بنا نے کی بھی منظوری دی۔

یہ کمیٹی ایک ہفتے میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیر ات کے سدبا ب اور رہائشی اور تجا رتی عما رتوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی کے لئے سی ڈی اے کی طرف سے این اوسی کے حصو ل میں درپیش مشکلات کا تفصیلی جا ئزہ لیکر اپنی سفارشات پیش کر ے گی تاکہ اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا جا سکے۔اجلا س میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بتایا کہ اسلام آباد میں پر اپرٹی ٹیکس ،واٹر ٹیکس اور دیگر ، ٹیکسوں کی شرح پر نظر ثانی آخری مر تبہ سال 2001؁ء میں کی گئی تاہم 16سال گزر جا نے کے باوجو د ان کی شرح میں اضافے کی کو ئی تجو یز نہیں آئی۔

میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن کے ارکا ن نے متفقہ طور پر ایک کمیٹی بنا نے کی منظوری دی جو پر اپر ٹی ٹیکس ،واٹر اوردیگر ٹیکسوں کی شرح پر نظر ثانی کر کے تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کر ے گی ۔ایوان نے متفقہ طور پر وفاقی اداروں میںملازمت کے لیے اسلام آباد کا علیحدہ کو ٹہ مختص کر نے کی قرار داد بھی منظو ر کی ۔میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ایوان سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ما ضی کی غلطیو ں اور کو تاہیو ں سے ہم نے سیکھنا ہے تا کہ ہم نہ صرف اسلام آباد کو ملک کا بلکہ دنیا کا ما ڈل شہر بنا سکیں ۔

انہو ں نے کہا کہ میٹروپو لیٹین کا رپو ریشن پر اسلام آباد کی تعمیر وترقی ، اس کے قدرتی حسن کے تحفظ اور شہر یوں کو بنیا دی سہو لیا ت کی فراہمی کی بڑی ذمہ داری عائد کی گئی ہے اور ہم نے یہ ثابت کر نا ہے کہ واقعی منتخب عوامی نما ئندے اس کی مکمل اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں ۔میئر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر قانو نی تعمیرات اور بے ہنگم آبادی کو ریگولیٹ کر نے کے لئے وفاقی کابینہ، سپر یم کو رٹ آف پا کستان اور ہائی کو رٹ کے واضح احکامات کے علاوہ سی ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز موجود ہیں جن کی روشنی میں ہم نے آگے بڑھنا ہے جس کے لیے ہم نے بلا امتیاز اقدامات اٹھانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے اور ایوان میں مسائل پر جتنی زیادہ بحث ہو گی فیصلے اتنے ہی زیادہ مفید اور موثر ہوں گے۔قبل ازیں میٹر وپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) کے چیف آفیسر اسد محبوب کیانی نے ایوان کو بجلی ،گیس اور دیگر الائیڈسروسز کے لیے این او سی کے حصول سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سی ڈی اے آرڈیننس1960 ؁ء ،وفاقی کابینہ اور ملک کی اعلیٰ عدالتوں کی طرف سے دیئے جانے والے احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں ضابطہ کار(SOP) تیار کیا گیا ہے تاکہ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور ضابطوں کو مکمل کئے بغیر ہونے والی تعمیرات کو روکا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان اقداما ت کا مقصد قانون کی بالا دستی اور بلڈنگ بائی لاز کا نفاذ ہے۔

متعلقہ عنوان :