حکومت سندھ نے حال ہی میں 5اکتوبر 2017کو سندھ کابینہ نے آکو پیشنل سیفٹی ہیلتھ بل پاس کیا ہے، وزیر اطلاعات سندھ

بل پاس ہونے پر آگ جیسے واقعات جو دیگر وجوہات کی بنا پر ہوجاتے ہیں اس پر مکمل قابو اور ٹھوس اقدامات کرکے قیمتی جانوں کو بچایاجا سکتا ہے، سید ناصر حسین شاہ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

حکومت سندھ نے حال ہی میں 5اکتوبر 2017کو سندھ کابینہ نے آکو پیشنل سیفٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ساتویں فائرسیفٹی سیکورٹی کنوینشن 2017کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت ،ماس ٹرانزٹ اور اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سندھ نے حال ہی میں 5اکتوبر 2017کو سندھ کابینہ نے آکو پیشنل سیفٹی ہیلتھ بل پاس کیا ہے جو سندھ اسمبلی کے آنے والے سیشن میں پیش کیا جائے گا تاکہ آگ جیسے واقعات جو دیگر وجوہات کی بنا پر ہوجاتے ہیں اس پر مکمل قابو اور ٹھوس اقدامات کرکے قیمتی جانوں کو بچایاجا سکتا ہے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ حکومت محکمہ محنت اور افرادی قوت نے کئی مثبت اور فلاحی اقدامات کئے ہیں جن کے زریعے صنعتوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت اور حادثات سے بچائو کے لئے مثبت اقدامات کئے ہیں اور صنعتوں کو بھی اس سلسلے میں پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے کارکنوں کے حادثات سے بچائو کی تدابیرکو مکمل طور پر قابل عمل بنائے اس سلسلے میں مناسب تربیت کی ضرورت ہے تاکہ فائر فایٹر مکمل طریقے سے حادثات کے وقت اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کرسکیں اگر چہ ان حادثات کے وقت اکثر وبیشتر ہمارے فائر فائٹر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں جنہیں قابل قدر نگاہوں سے نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں محکمہ محنت تما م اسٹیک ہولڈروں کے تعاون سے صوبے بھر میں ان قوانین پر عمل درآمد کرائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں ان اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی تمام صنعتی زونز کو فائر فائٹر کی سہولیات دے کر ان کے مستقبل کو روشن اور قابل فہم بنائیں گے ،صوبائی وزیر محنت نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام اور پیشگی اقدامات کرکے ہم متعدد قیمتی جانوں کو بچا سکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹائون کے متاثرین کو بھی انصاف فراہم کریں گے اور مالی معاونت بھی کریں گے اور بیمار صنعتوں کی بحالی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی ہدایت دے رکھی ہے اور ان کی ہدایت کی روشنی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہے ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز اگر مل کر کام کریں تو آئیندہ آگ لگنے جیسے واقعات میں کمی بھی واقع ہوگی اور شہریوں کی جان ومال کی بھی حفاظت بھی ممکن ہوسکے گی اس موقع پر فائر سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرکرتے ہوئے اشتیاق بیگ نعیم قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فائر فائٹر کی خدمات کو سراہا اس موقع پر مختلف صنعتوں ،اداروں میں فائر فائٹر کے اور سیفٹی کے اقدامات کئے ان کمپنیوں ،صنعتکاروں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے اور خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :