گوجر خان،قبضہ مافیا نے شرفاء کو تنگ کرنا شروع کردیا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) قبضہ مافیا نے شرفاء کو تنگ کرنا شروع کردیا ،جان سے مار دینے کی دھمکیاں ، بیول کے نواحی علاقہ ڈھیری کے رہائشی حال مقیم انگلینڈ چوہدری جہانگیر نے پریس کلب بیول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے کچھ عرصہ قبل راجہ عثمان وغیر ہ سے 150کنال اراضی خرید ی تھی جس پر راجہ عثمان کے مزارعے مولوی آفتاب ،صوبیدار مشتاق وغیر ہ نے قبضہ کررکھا ہے اور اب میر ی زمین کو ہتھیانے کے لیے وہاں تعمیرات شروع کردی ہے جس پر میں نے سٹے آرڈر لے لیا ہے اور محکمہ مال نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میرے حق میں فیصلہ بھی دے دیا ہے اور اس جگہ کے تمام تر کا غذات بھی میرے پاس موجود ہیں جبکہ قبضہ مافیا کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت او رکاغذات نہیں ہیں اور اب میر ی زمین ہتھیانے کے لیے یہ قبضہ مافیا میری زمین پر مسجد کی تعمیر کا ڈرامہ راچا رہا ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے او ران کا مقصدصرف اورصرف میر ی زمین پر قبضہ کرنا ہے چوہدری جہانگیر نے مزید کہاکہ وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہوکر میںنے اپنی تمام تر جمع پونجی یہاں انویسٹ کی مگر قبضہ مافیا نے میرا جینا حرام کر رکھا ہے اور مختلف حربے استعمال کرکے مجھے بلیک میل کیا جارہا ہے او رمجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں لہذ ا وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شریف اور وزیرداخلہ سے پرزور اپیل ہے کہ وہ نوٹس لیں اور مجھے انصاف مہیا کیا جائے۔