گوجر خان، علی ہسپتال اسلام پورہ جبر میں 22اکتوبرکوفری میڈیکل کیمپ لگایاجائیگا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) 22 اکتوبر علی ہسپتال اسلام پورہ جبر میں ایک فری میڈیکل کیمپ صبح نو بجے تا شام چار بجے تک ہو رہا ہے جس میں بلکل مفت چیک اپ اور مفت ادویات بھی دی جائیں گی، فری میڈیکل کیمپ میں رش سے بچنے کے لیے ٹوکن پہلے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔