گوجر خان،یونین کونسل گہنگریلہ او ر کوری دولال میں بذریعہ قرعہ اندازی ترقی پسند کسانوں کے نام نکالے گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کی فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ کے لیے ہر گائوں میں ترقی دادہ اور کنگھی سے محفوظ بیج کی مفت فراہمی کے دانے کے سلسلہ میں ڈپٹی زراعت ( توسیع ) راولپنڈی خالد محمود ہمراہ زراعت آفیسر مندرہ پرویز احمد فیلڈ اسسٹنٹ محمد شبیریونین کونسل گہنگریلہ اور کوری دولال میں بذریعہ قرعہ اندازی ترقی پسند کسانوں کے نام نکالے۔

(جاری ہے)

گہنگریلہ سے ساکن جٹال کلیال کے رہائشی سابق کسان کونسلر خالد محمود قریشی حکیم چھٹہ کے محمد ریاض قریشی ،چہاری سے فیصل نعیم اور سوڑہ سے محمد یوسف کے نام قرعہ نکلاڈپٹی زراعت آفیسر نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے کسانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اگلے سال اسی بیج کی دوسرے کسانوں میں زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ گندم کی پیدوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے علاقہ کے کسانوں نمبر دار چوہدری ظہور احمد ،نمبر دار خورشید احمد ،نمبر دار چوہدری عابد عرف بھٹو ،صوبیدار خرم ،بلال قریشی اور امجد قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سکیم کو سراہا۔