گوجر خان، جوال میں چوری کی واردات، چور15000 نقدی ،اور دو لاکھ سے زاہد کے پرائز بانڈ لے گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 21:08

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تھانہ جاتلی کے علاقہ جوال میں چوری کی واردات چور15000 نقدی ،اور دو لاکھ سے زاہد کے پرائز بانڈ لے اڑے۔

(جاری ہے)

محمد صدیق نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں فجر کی نمازپڑھنے گیا تو کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا واپس آیا تو دیکھا کمرے میں بریف کیس موجود نہ تھا جس میں 15000نقدی دو لاکھ پینتیس ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ور دیگر ضروری کاغذات اس کے اندر موجود تھے اس دن صبع 8بجے کے قریب پرویز نے آ کر مجھے بتایا کہ آپ کا بریف کیس اور کچھ کاغذات جلے ہوئے ہیں کھیت میں پڑے ہوئے ہیںجس میں پرائز بانڈ اور نقدی موجود نہ تھی جو کہ نا معلوم چور لے گے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :