راولپنڈی سمیت آٹھ بڑے شہروں میں ماڈل قبرستان بنانے کا پروگرام فی الفور شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 21:06

راولپنڈی 17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)پنجاب حکومت نے صوبائی ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور 8 بڑے شہروں میں شہر خموشاں کی طرز پر ماڈل قبرستان بنانے کا پروگرام فی الفور شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت شہر خموشاں کی طرز پر صوبے کے تمام اضلاع میں ماڈل قبرستان بنائے جائیں گے ، ماڈل قبرستان بنانے کے لئے راولپنڈی سمیت دیگر آٹھ بڑے شہروں میں زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹیرنگ کمیٹی اور پنجاب شہر خموشاں اتھارٹی مربوط انداز سے اس اہم پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔ماڈل قبرستانوں کی اراضی کی اتھارٹی کو جلد منتقلی کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔