شیخ رشید مذہب کی آڑ میں اپنی سیا ست بچانے کیلئے ’’ڈرامے بازی ‘‘ کرنے کی ناکام کوشش کر کے رہاہے،شکیل اعوان

منگل 17 اکتوبر 2017 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے حلقہ این اے 55 کی عوام کو منہ نہ دکھانے والا شیخ رشید مذہب کی آڑ میں اپنی سیا ست بچانے کیلئے بروز جمعہ جلسہ کے نام پر ’’ڈرامے بازی ‘‘ کرنے کی ناکام کوشش کر کے اپنے گھنائو نے چہرے سے نقاب ہٹائیگا۔

قوم شیخ رشید جیسے ابن الوقت اور مفاد پرست سیاست دانوں کو خوب پہچانتی ہے جس نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں لعل مسجد کے بے گنا ہ معصوم بچوں کے خون سے غداری کی اور لعل مسجد واقعہ کی اصل ذمہ دار آنٹی شمیم کو آپارہ تھانے سے چھڑوانے والے کے منہ سے دین اسلام کا فلسفہ اچھا نہیں لگتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 5ڈھوک حسو میں چیئرمین ڈاکٹر شفقت ملک وائس چیر مین عرفان عظیم مغل یوتھ ونگ کے ایڈیشنل سیکٹرری جنرل رائو خالد اور کونسلر وں کے ہمراہ ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے پانی کی 6انچ کی نئی پائپ لائن بچھائی کے کام کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دلوں پر راج کرنے والے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور میں میری خصوصی درخواست پر این اے 55 کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے پچاس کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی تھی جسے ہم دیانتداری اور ایمانداری سے خرچ کر کے این اے 55میں پانی اور سوئی گیس کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں نئے کھیلوں کے میدان ،پارک ،سڑکوں ،گلیوں کی تعمیر اور ٹیوب ویل ، فلٹریشن پلانٹس ، سیوریج لائنوں کی بچھائی کا کام شہر بھر کی 27یونین کونسلوں میں شروع ہے ۔ مسلم لیگ ن کی دن رات خدمت اور اسکے نمائندوں کی عوام کے دکھ درد میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ 2018ء کا الیکشن میاں محمد نواز شریف اور انکے شیروں کی کامیابی کی نوید لیکر آئیگا ۔

متعلقہ عنوان :