Live Updates

بلوچستان کے عوام کی امیدیں تحریک انصاف سے وابستہ ہیں،تحریک انصاف بلوچستان

عوام تبدیلی کے سفر میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیں،خوشحال پاکستان اور خوشحال بلوچستان کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی،رہنمائوں کا بیان

منگل 17 اکتوبر 2017 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ، ویسٹ ریجن کے صدر باری بڑیچ، صوبائی رہنما قاسم سوری، صوبائی رہنما ملک فیصل دہوار ، صوبائی رہنما ڈاکٹر منیر بلوچ و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انشاء اللہ پاکستان کے عوام کی امیدوں کی آخری امید ہے پورے پاکستان کی طرح بلوچستان کے عوام کی امیدیں بھی عمران خان سے وابستہ ہے بلوچستان میں جس طرح قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو مایوس کیا آج بلوچستان کی عوام کی تمام نظریں پاکستان تحریک انصاف کی طرف متوجہ ہے ہم بلوچستان کی غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ تبدیلی کے سفر میں پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیں خوشحال بلوچستان اور خوشحال پاکستان کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور موقع ملنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور پاکستان کی تمام عوام جان چکی ہے کہ پاکستان کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کے وڑن پر مبنی ہے اگر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تو پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور عمران خان کو بھرپور سپورٹ کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات