اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ،نواب ثناء اللہ خان زہری

صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ25ہزارسے زائد آسامیاں پیداکی گئیں جن پر میرٹ اوراہلیت کے مطابق بھرتی کاعمل جاری ہے ،وزیراعلی بلوچستان

منگل 17 اکتوبر 2017 21:05

اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) چیف آف جھالاوان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وہ ایک ترقی پسند قبائلی نواب ہیں جو اپنے علاقے اورلوگوں کی ترقی چاہتے ہیں جبکہ بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے کے تمام علاقوں کی ترقی بھی اُن کی ترجیحات میں شامل ہے ہم نے اچھی طرز حکمرانی کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ25ہزارسے زائد آسامیاں پیداکی گئیں ہیں جن پر میرٹ اوراہلیت کے مطابق بھرتی کاعمل جاری ہے جس سے بیرروزگاری کے خاتمے میں مددملے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع خضدار کے علاقے زہری ترسانی کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت کے تمام وسائل کسی مخصوص خاندان یاطبقہ کیلئے نہیں بلکہ عام عوام کیلئے ہیں ماضی میں وسائل کے ضیاع اورغیرمناسب استعمال سے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہ گئے تاہم موجودہ حکومت وسائل کو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے انہیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بروئے کارلارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے ترقیاتی عمل میں عوام کی شراکت داری کویقینی بنایاہے تاکہ ان میں احساس ملکیت وذمہ داری پیداہوسکے۔ عوام سے قریبی رابطہ ہی سے اچھی حکمرانی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ وسائل کے درست استعمال سے اچھے ہسپتال،درس گاہیں ،موٹروے،ڈیمزاورواٹرسپلائی اسکیمیں بن سکتی ہیں،آج صوبے کے طول وعرض میں عوام ترقیاتی عمل کا خودمشاہدہ کررہے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہاکہ عوام خود کو ترقیاتی عمل میں شریک رکھتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں اورکسی بھی شکایت کی صورت میں فوری طورپر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم شکایت سیل کوآگاہ کریں تاکہ ان شکایات کا فوری طورپرازالہ کیاجاسکے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جس میں عوام ہی وسائل کے اصل مالک ہوتے ہیں وہ خود کو وزیراعلیٰ نہیں بلکہ عوام کا خادم سمجھتے ہیںصوبے کی ترقی وخوشحالی اورعوام کی فلاح وبہبود ان کی ذمہ داری ہے جسے وہ ہرصورت پوراکریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے عوام اپنی حکومت پر اعتماد کرتے ہیں جوہماری بڑی کامیابی ہے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں لگنے دی جائے گی۔ وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کی قیادت پر بھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہاگیاکہ وزیراعلیٰ نے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہیں وہ پورے ہوئے ہیں جس کیلئے ہم اُن کے شکرگذارہیں۔

متعلقہ عنوان :