وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

ْ وزارت خزانہ کی طرف سے قانون سازی کیلئے مختلف قوانین کے مسودے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

منگل 17 اکتوبر 2017 21:00

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو وزارت خزانہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کی طرف سے قانون سازی کیلئے مختلف قوانین کے مسودے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ قائم مقام سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت مختلف قوانین کے 10 بل مختلف مراحل میں ہیں جن میں کارپوریٹ ری ہیبلیٹیشن بل 2017ء، بینکس (نیشنلائزیشن) ایکٹ 1974ء میں ترمیم، زراعت کیلئے قرضوں، کمرشل و انڈسٹریل پرپزز (ترمیمی بل 2017ئ)، ایس بی پی۔

(جاری ہے)

بی ایس سی ترمیمی بل 2017ء، آڈیٹر جنرل کے امور، پاورز و ٹرمز و کنڈیشنز آف سروس (ترمیمی بل 2017ئ) وغیرہ شامل ہیں۔ قائم مقام سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ قانون سازی کی ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے وزارت خزانہ کے افسران، قومی اسمبلی اور سینٹ سیکرٹریٹس کی معاونت کر رہے ہیں۔ قائم مقام سیکرٹری خزانہ نے وزیر خزانہ کو مختلف رولز میں ترامیم کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا تاکہ انہیں موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے حالیہ ہفتوں میں کافی پیشرفت ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :