وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید کی ملاقات

پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں ،پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ،چار سال کے دوران حکومتی جانیوالی اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں نجی شعبہ کی سرگرمیوں کیلئے رقم کی حد 70 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کر دی ہے، سمیع سعید

منگل 17 اکتوبر 2017 21:00

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیع سعید نے منگل کو وزارت خزانہ میں ملاقات کی اور ان سے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اور پچھلے چار سال کے دوران حکومت کی طرف سے کی جانیوالی اقتصادی اصلاحات کے نتیجہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں نجی شعبہ کی سرگرمیوں کیلئے رقم کی حد 70 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کر دی ہے جس سے پاکستان میں نجی شعبہ کو اضافی وسائل دستیاب ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اس وقت قرضوں کی تقسیم بلند ترین سطح پر ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہااور ارومچی چین میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکا ہیکی نکائو سے اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا ۔ انہوں نے سمیع سعید سے کہا کہ ملاقات میں ہونیوالی بات چیت کی روشنی میں معاملات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :