الپوری، اسسٹنٹ کمشنر کے مختلف پٹرول پمپس پرچھاپے ، گیج کم ہونے پر پمپ مالکان کیخلاف مقدمات درج

منگل 17 اکتوبر 2017 20:54

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء)شانگلہ کے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود کا مختلف پٹرول پمپس پرچھاپے۔تین پٹرول پمپوں کے گیج کم پانے پر پمپ مالکان کے خلاف مقدمات درج اور جرما نے عائد کردئے،کسی کو بھی عوام کو لٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،کسی کے خلاف گراں فروشی کی شکایت موصول ہوئی تو بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی،حکومت کی کوشش ہے کہ عوامی شکایات کا اذالہ کیا جا سکے،پٹرول پمپ مالکان اپنا قبلہ درست کرے اور مقررہ گیج کو یقینی بنائے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کے نواحی پمپوں کی چکنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر طارق محمودنے کہا کہ عوام نشان دہی کرے بھرپور کاررائی کی جائے گی۔کم گیج یا گراں فروشی عوام کو لٹنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود نے پمپ مالکان کو متنبہ کیا کہ کوالٹی اور گیج کا پورا پورا خیال رکھا جائے کیونکہ عوام ان لوگوں کو پورے پیسے دیتی ہیں بے ایمانی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔اس موقع پر ان کے افس اسسٹنٹ ثناء اللہ بھی ہمراہ تھے۔