شانگلہ کی ترقی کیلئے ضلعی حکومت اپنی وسائل بروئے کار لائے گی ، ناظم شانگلہ نیازاحمد خان

منگل 17 اکتوبر 2017 20:54

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ناظم نیازاحمد خان نے کہا ہے کہ شانگلہ کی ترقی کیلئے ضلعی حکومت اپنی وسائل بروئے کار لائے گی ،بالائی علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں،سین سر پیر آباد میںلنک سڑک کی تعمیرکی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جس سے بالائی علاقوں کے ہزاروں آبادی مستفید ہوں گے،ہمارا سیاست کا مقصد شانگلہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی ہیں ہمارا سیاست صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ کام کرکے دکھا رہے ہیں ہم عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

وہ منگل کو یونین کونسل پیرآباد کے بالائی علاقے سین سر میں شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماء ویلج کونسل سین سر کے کسان کونسلر اختیار مند۔

(جاری ہے)

گل فرازخان،محمدزمان،روزی افسر،قدرت گل،بحری سلطان اور گل شاد علی نے اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ نواز میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا ۔

ناظم اعلیٰ نیازاحمد خان نے علاقہ سین سرکیلئے بجلی کی منظوری اور واٹر سپلائی سکیم کی بھی منظوری دے دی جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔تقریب سے مسلم لیگ نواز کے ضلعی کونسلر صابر رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں مقبول ہیں ہمارے سیاست کا مقصد عوام کا بے لوث خدمت کرناہے ۔عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھکر علاقے میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :