کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے،

تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم آہنگ کرنیکی ضرورت ہے ،اس ضمن میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے،گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑ

منگل 17 اکتوبر 2017 20:55

کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) گورنرخیبر پختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم نہایت اہمیت کاحامل ہے،تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم آہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔وہ منگل کو روٹس میلینیم سکول کے طلباء کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے گورنرہاؤس پشاورمیںگورنرسے ملاقات کی، سکول کی پرنسپل تہمینہ خالداوردیگراساتذہ بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔ گورنر نے طلباء کوتاکید کی کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ تعلیم کے حصول پرمرکوز کریں اورکہاکہ طلباء ہمارے ملک سرمایہ ہے جوکہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نصاب کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر ملکی ترقی کاحصول ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :