پشاو ر، گورنمنٹ گرلز کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج نے جیت لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:55

پشاو ر، گورنمنٹ گرلز کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج نے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پشاو ر مین منعقدہ گورنمنٹ گرلز کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج نے جیت لیا،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے گورنمنٹ گرلز کالج متھرہ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دیدی ،جبکہ تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں فرنٹیئر کالج نے پشاور ماڈل ڈگری کلاج کو شکست دیدی ۔

فائنل تقریب کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرفضل الرحمن مہمان خصوصی تھے ،جن کا دونوں ٹیموں کیساتھ تعارف کرایاگیا۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام جاری گرلزانٹر کالجزسپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں منعقد ہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ گرلز کالج متھرہ کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، باچاخان گرلزکالج نے مقرررہ ہدف میں 60رنز سکور کئے ،جسمیں رانی نے 15رنزاور زرش16رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی جانب سے شہرت اور ثناء نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج متھرہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی ٹیم 59رنز پرآئوٹ ہوگئی۔سدرہ 24رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہی،جبکہ عشرت نے 10رنز سکور کئے۔گورنمنٹ باچاخان گرلز ڈگری کالج کی طرف سدرہ اور صدف نے دو،دوجبکہ حمیرانے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں فرنٹیئر کالج کی ٹیم نے پشاور ماڈل ڈگری کالج کو ہرایا۔میچ میںمسعودآفریدی اور حمزہ نے ایمپائرنگ کی اور سکورنگ کے فرائض ابراہیم نے انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :