شادی کے بعد بھی بین سٹوکس کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی

پولیس نے نائٹ کلب میں لڑائی کے دوران موجود ان عینی شاہدین کی تلاش شروع کر دی جو تفتیش میں مدد کر سکتے ہیں

منگل 17 اکتوبر 2017 20:52

شادی کے بعد بھی بین سٹوکس کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) نائٹ کلب میں لڑائی مارکٹائی کرنے والے انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس نے شادی تو رچائی لیکن ان کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی ، کرکٹر کے گرد گھیرا تنگ کرنے یعنی عینی شاہدین کی تلاش کے لیے پولیس پھر حرکت میں آچکی ہے ۔برِسٹل کے نائٹ کلب کا واقعہ پھر سے تازہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

نشے میں دھت کرکٹر نے گذشتہ ماہ لڑائی مارکٹائی کے بعد عارضی رہائی پائی ، کرکٹ سے آٹ آل رائونڈر نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

کرکٹ اور پھر لاتوں اور ہاتھوں سے حریفوں کے چھکے چھڑانے والے سٹوکس کی زندگی میں سکون نہ آیا ، اب جا کے انگلش پولیس پھر حرکت میں آئی پولیس کو ان عینی شاہدین کی تلاش ہے جو تفتیش میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ پرانے واقعے کی تازہ چھان پھٹک سے بین سٹوکس کو کھٹکا ضرور لگ گیا ہے جس سے ان کی گرفتاری کے علاوہ سخت سزا بھی ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :