عوامی مطالبے پرحکومت پنجاب نے ملتان میں چلنے والی سپیڈوبس سروس کے کارڈ کوعوام الناس کیلئے فری کردیا

فیڈر بس سفری کارڈ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے فی فرد صرف ایک بار حاصل کرسکے گا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) عوامی مطالبے پرحکومت پنجاب نے ملتان میں چلنے والی سپیڈوبس سروس کے کارڈ کوعوام الناس کیلئے فری کردیا ہے ، فیڈر بس سفری کارڈ بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے فی فرد صرف ایک بار حاصل کرسکے گا۔ اس سے قبل فیڈر بس سروس کارڈ کی قیمت200روپے تھی جس میں کارڈ کی مالیت 130روپے اور بیلنس70روپے تھا تاہم اب شہری پہلی بار کارڈ فری حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ کا کہناہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سپیڈو بس سروس کے کارڈ کو عوام الناس کے لئے فری کردیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے جبکہ ملتان سپیڈو بس وے میں ناگ شاہ سے عزیز ہوٹل چوک تک کے ایک نئے روٹ کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ملتان میں سپیڈوبس سروس کا افتتاح گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کیا ،شہرکے گیارہ روٹس پر100فیڈربسیں چلائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :