وزارت مذہبی امور حج 2018کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپس منعقد کریگی

مشاورتی اجلاس میں نجی و سرکاری عازمین حج کے تجربات کی روشنی میں حج پالیسی مرتب کی جائیگی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزارت مذہبی امور حج 2018کے سلسلے میں تربیتی ورکشاپس منعقد کرے گی ، مشاورتی اجلاس میں نجی و سرکاری عازمین حج کے تجربات کی روشنی میں حج پالیسی مرتب کی جائیگی ۔ ورکشاپ کا مقصد حج 2017میں ہونے والی بد نظمی کا ازالہ کرنا ہے ذرائع وزارت مذہبی امور۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور رواں ماہ ملک بھر میں حج تربیتی ورکشاپیں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کے باخبر ذرائع نے آئی این پی کو بتایا اس ورکشاپ میں عازمین حج کو تربیتی ورکشاپیں منعقد کرانے والوں کے علاوہ سرکاری یا نجی اسکیم کے تحت حج کرنے والے حجاج کرام بھی شرکت کریں گے، باخبر ذرائع کے مطابق حج 2017میں عازمین حج کی شکایت کے مد نظر وزارت مذہبی امور اگلی حج پالیسی میں عازمیں حج کو گائیڈ لائین بھی جاری کرئے گی جس میں انہیں آگاہ کیا جائیگا کہ دوران حج انہیں ٹرانسپورٹ ،مشائیر میں پانی ، ٹرانسپورٹ کی کمی سمیت کئی دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پر سکتاہے اس لئے وہ جب حج کے لئے جائیں تو دوران حج پیش آنے والی مشکلا ت کو بھی مد نظر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :