سرگودھا ،پولیس کی عدم توجہی کے باعث پولیس گاڑیوں میں لگائے جانے والے ٹریکرز ناکارہ ہو گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ پولیس کی جانب سے لاکھوں روپے کی لاگت سے پولیس گاڑیوں میں لگائے جانے والے ٹریکرز پولیس کی عدم توجہ کے باعث خراب ہو کر رہ گئے۔ جس کے باعث پولیس مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر محمد رضوان کے دور میں پولیس کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کئے گئے۔

جس کا ٹھیکہ فیصل آباد کی ایک کمپنی کو دیا گیا۔ مگر ان ٹریکرز میں کمپنی کے ٹھیکیدار نے ملی بھگت کرکے پرانے ٹریکرز بھی استعمال کئے جو استعمال کے ابتدائی دور میں خراب ہوگئے جبکہ بعض گاڑیوں کے ٹریکر پولیس ملازمین کی عدم توجہ کی وجہ سے بندپڑئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان سے حاصل کئے جانے والے نتائج پورے نہ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ٹریکر پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کی لوکیشن، حرکت و نقل اور پٹرول و ڈیزل کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے لگائے گئے تھے۔

کیونکہ ملازمین اپنی لوکشن اوردیگر معلومات غلط دیتے تھے ، اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ان ٹریکروں کی مرمت کیلئے کمپنی نے ایک ماہر کاریگر دے رکھا ہے۔ جس کا انچارج ریسکیو 15 کا انچارج ہے۔ اگر کسی گاڑی کا ٹریکر خراب ہونے کی اطلاع ملتی ہے تو اسے ٹھیک کردیا جاتا ہے۔ اس نظام کی مانیٹرنگ ڈی پی او سرگودہا خود کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :