وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 17 اکتوبر 2017 20:49

وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے منگل کو وزیر اعلی ہائوس میں امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹرڈوئو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سوا چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں آج امن قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے مربوط انداز میں مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :