اسحاق ڈار کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہونے اورنا اہل ہونے کے امکانات ہیں، آسٹرو پامسٹ علی زیدی

منگل 17 اکتوبر 2017 20:49

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) اسحاق ڈار کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہونے اورنا اہل ہونے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے ستارے انتہائی زوال پذیر ہیں ان کے خلاف بیرون ملک مقدمات قائم ہونے اور نااہل ہونے کے واضح امکانات ہیںان کا زائچہ میاں صاحب کے زائچے سے کافی میل کھاتا ہے جس کو دیکھ کر یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ خود وزارت کا منصب نہیں چھوڑیں گے ان کو عدالتیں نا اہل قرار دیں گے ان کے زائچے میں ستارہ زحل اور ستارہ شمس آمنے سامنے ہے جو قانونی مشکلات اور سزا ملنے کا اشارہ ہے جبکہ ستارہ قمر ملک سے باہر نکلنے کا اشارہ کر رہا ہے مگر ستارہ زحل اس سے زیادہ پاور شو کر رہا ہے جو باہر نکلنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالے گا اس بات کا امکان ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میںڈل جائے گاا ور اس مرتبہ وعدہ معاف گواہ بننا کسی کام نہ آئے گااگر بیرون ملک چلے بھی جاتے ہیں تو بھی مشکلات کم نہ ہوں گی بیرون بھی قانونی مشکلات پیش آئیں گی زائچہ میں ستارہ قمر ستارہ زہرہ کو مقابلے کی نظر سے دیکھ رہا ہے جس کے معنی ہیںان کے خلاف بیرون ملک بھی مقدمات قائم ہو گے جو دوسرے ممالک کے جانب سے قائم کیے جائیں پاکستان اور دوسرے ممالک ان کو اشتہاری بھی قرار دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :