چنیوٹ، مدرسے کا 22 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

منگل 17 اکتوبر 2017 20:46

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) مدرسے کا طالب علم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مدرسہ میں زیر تعلیم بائیس سالہ طالبعلم قیصر ولد محمد علی مدرسہ کی چھت پر کپڑے ڈالنے کیلئے گیا تو دیوار کے ساتھ گزرنے والی 11کے وی تاروں نے کھینچ لیا طالبعلم کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :