چنیوٹ، سالانہ آل پاکستان دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی، ملک بھر سے شرکت کرنے والے مبلغین اسلام خطاب کریں گے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:46

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت استقبالیہ کمیٹی کے انچارج مولانا الله وسایا نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ آل پاکستان دو روزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔ کانفرنس کا آغاز صبح دس بجے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد کے افتتامی کلمات اورخانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ خلیل احمد کی دعا سے ہوگا۔

افتتاحی اجلاس میں ختم نبوت کے مبلغین خطاب کریں گے۔ ددوسرا اجلاس ظہر کی نماز کے بعد ہوگا۔ جس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر حضرت حافظ ناصر الدین خاکوانی، پیر عبدالرحیم نقشبندی، مولانا قاضی ظہور حسن اظہر، مولانا عبدالقیوم حقانی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

عصر کی نماز کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی۔ مولانا الله وسایا سوالات کے جوابات دیں گے۔

مغرب کی نماز کے بعد انجمن خدام الدین کے امیر مولانا اجمل قادری، مولاناقاضی ارشد الحسینی مجلس ذکرمنعقد کریں گے۔ تیسری نشست عشاء کے بعد منعقد ہوگی۔ جس سے مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا سید ضیاء الله شاہ بخاری، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، قاری زوار بہادر، جناب لیاقت بلوچ سمیت کئی ایک حضرات خطاب فرمائیں گے۔

۰۲/ اکتوبر صبح کی نماز کے بعد شیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور درس دیں گے۔ چوتھی نشست صبح دس شروع ہوکر نماز جمعة تک جاری رہے گی۔ جس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی خطاب کریں گے۔ آخری نشست سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت کئی ایک قائدین خطاب فرمائیں گے۔

کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی کے لئے مرکزی ناظم اعلی مولانا عزیز الرحمن جالندھری اپنی ٹیم کے ساتھ ملتان سے تشریف لاچکے ہیں۔ مولانا غلام مصطفی و مولانا عزیز الرحمن ثانی انتظامات کی نگرانی میں مصروف ہیں۔ کانفرنس ہال کو خوبصورت شامیانوں سے سجا دیا گیاہے۔ اعلیٰ ساؤنڈ سسٹم ودیگر انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ کانفرنس تشت و افتراق کے اس دور میں اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :