بہاولپور، سود خوری کا کاروبار عروج پر ، پولیس سرپرست بن گئی، شہریوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 17 اکتوبر 2017 20:46

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) بہاولپور شہرسودخوروں کے چنگل میں پھنس گیا‘ سادہ لوح افرادکوجھانسے دے کرلوٹنے اوران کے گھروں کوتباہ وبربادکرنے والے سودخوروں کی پولیس بھی سرپرست بن گئی‘ شہری وسماجی حلقوں کااعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بہاولپور شہرمیں سرکاری ملازمین واہلکاران سمیت بااثرسیاسی وکاروباری شخصیات نے سودکاکاروبارعروج پرشروع کیاہواہے اورلوگوں کومختلف جھانسے دے کرلوٹ مار کرنے میں مصروف عمل ہیں‘ سودخوروں کے چنگل میں پھنسے لوگ گھرفروخت کرکے کھلے آسمان تلے ایڑیاں رگڑ رگڑ کرزندگیاں گزارنے پرمجبور ہیں ‘ ذرائع کے مطابق شہر کی مین مارکیٹوں سمیت دیگرگنجان آباد علاقوں میں کاروباری شخصیات نے اقساط پراشیاء کی خریدوفروخت یاقرض کے نام پرسودکاکاروبار پھیلاناشروع کیاہواہے جس سے درجنوں افرادسودخوروں کے مظالم کی بھینٹ چڑھ کرجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ شکایات کے باوجودضلعی پولیس ان سودخوروں کی مبینہ سرپرست بن چکی ہے جس کی وجہ سے سودخوروں کے خلاف کارروائیاں خواب بن کررہ گئی ہیں شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کرکارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :