پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ ، میاں چنوں میں17 سال قبل قتل ہونے والے شخص کے خلاف چوری کی ایف آئی آر درج کر لی،گرفتاری کیلئے مقتول کے گھر پہنچ گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 20:45

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) تحصیل میاں چنوں میں مردے بھی چور بن گئے،پولیس نے 17سال قبل قتل ہونیوالے شخص پر چوری کی ایف آئی آر در ج کرلی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ سٹی پولیس نے 17سال قبل قتل ہونے والے صادق پر مدعی کی درخواست پر 1لاکھ 20ہزار روپے تل چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کردی،پولیس اہلکار مقتول محمد صادق کو گرفتارکرنے کے کیلئے علاقہ جراحی میں اُنکے گھر پہنچ گئے اورورثاء کو وارننگ دی کہ جلد از جلد ملزم کو پیش کریں،جبکہ ملزم مقتول محمد صادق 1999میں قتل ہو گیا تھا اور پولیس نے صاد ق پر 21.09.2017 چوری کی ایف آئی آر درج کی،محمد صادق کے بیٹوں عابد ،ظفر اور جعفر نے بتایا کہ ہم غریب لو گ ہیں ہمارے والد کو فوت ہوئی17سال ہوچکے ہیںاور پولیس نے مدعیوں کی درخواست پر اب ایف آئی آر درج کی اورہمیں مدعیوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ نامعلوم افراد میں آپکو ایف آئی آر میں نامزد کروادیں گے،متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،پولیس تھانہ سٹی منور اقبال گجر نے بتایا کہ ہم نے مدعیوں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :