حافظ آباد پولیس کی کاروائی، دوہرے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سٹی پولیس نے دوہرے قتل کے مرکزی ملزم عادل کو گرفتارکرکے تفتیش کی غرض سے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے گذشتہ روز مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے دو خواتین ذوبیہ اور اسکی خالہ رضیہ بی بی کو ہلاک جبکہ والدہ آسیہ بی بی کو شدید ذخمی کردیا تھاجس کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا ۔سٹی پولیس نے چوبیس گھنٹے کی تگ و دو کے بعد ملزم عادل کو گرفتار کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔جبکہ دوسری جانب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :