حافظ آباد کے نواحی گائوں لکڑیانوالہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں لکڑیانوالہ میں بھائی نے فائرنگ کرکے جواں سال بہن کو قتل کردیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ابرارحسین ولدسیف الله کو اپنی بہن مصباح بی بی کے کردار پر شک تھا۔

(جاری ہے)

اور وہ اکثر اسکو گھر سے باہر جانے سے منع کرتا۔ گذشتہ روز ملزم نے غیرت کے نام پر مشتعل ہوکر اچانک اپنی بہن پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی ڈھیر ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ سکھیکی نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :