نیب نے عالمی انسداد کرپشن کے سلسلہ میں طلباء کے درمیان تقاریر، مباحثوں کے انعقاد کیلئے مراسلہ بھجوا دیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے زیر اہتمام 9دسمبر کو منائے جانے والے عالمی یوم انسداد کرپشن کے سلسلہ میں سکولوں ،کالجوں اور یونیو رسٹی کے طلباء و طالبات کے مابین تقاریر ،مباحثہ جات ،پوسٹر ،پینٹنگ ،شاعری اور گلوکاری کے ابتدائی مقابلہ جات کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جات بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ان مقابلہ جات میں پہلی تین پوزیشن کے حامل طلباء و طالبات ضلع اور ڈویژن کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹاف) قومی احتساب بیورو لاہور خاور الیاس کی جانب سے جاری کردہ معاسلہ میں کیا گیا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بھی 9دسمبر کو عالمی یوم انسداد کرپشن منایا جائیگا تاکہ لوگوں میں کرپشن کے حوالہ سے شعور و آگہی کو بیدار کیا جائے اور اس معاشرتی بُرائی کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کو مذید بہتر بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ملک کا مستقبل ہیں اور کرپشن کے موئثر خاتمے کے سلسلہ میں انکے کردار کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جس کے پیش نظر انہیں مختلف کیٹگریز میں اس معاشرتی برائی کے تدارک کے لیے متحرک اور فعال بنایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے ان مقابلہ جات کے انعقاد کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی افتخار نواز ورک کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :