چوآ سیدن شاہ، سیشن جج کے حکم پر پولیس نی27لاکھ روپے کے دو جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کے حکم پر چوآسیدنشاہ پولیس نی27لاکھ روپے کے دو جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

عبدالحکیم ولد خونا دین ساکن نصیر آباد نے عدالت کو درخواست دی کہ ساجد محمود ولد عمر حیات ساکن موسیٰ کلاں منڈی بہائوالدین نے اس سے کوئلہ خریدا، کچھ رقم نقدادا کی او ربقیہ رقم کے دو عدد چیک مالیتی27لاکھ روپے ادا کیے، جنہیں کیش کرانے کیلئے بینک بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگئے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :