چکوال، سی آئی پولیس کی کاروائی، بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا

منگل 17 اکتوبر 2017 20:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2017ء) سی آئی اے سٹاف نے قصبہ ملوٹ تھانہ کلر کہا رکے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر بدر منیر نے ملزم صاحب خان ولد ہاشم خان کے قبضہ سی7ایم ایم رائفل اور دو گولیاں، نواب عرف نوابو ولد ریشم خان کے قبضہ سے رائفل 12بور ، احمد خان ولد محمد خان کے قبضہ سی30بور پستول اور چار گولیاں، عارف ولد احمد خان کے قبضہ سے 7ایم ایم رائفل اور دو گولیاں برآمد کر کے ان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد کلر کہار پولیس نے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :